کچھ عمیرہ احمد کے ناول پیر کامل کے بارے میں
کچھ عمیرہ احمد کے ناول پیر کامل کے بارے میں عمیرہ احمد کا یہ ناول بے انتہا مقبول ہواہے۔اور یہ ناول اس قابل ہے کہ اسے آپ بار بار پڑھیں۔ عمیرہ احمد نے اس ناول کو بہت خوبصورتی سے لکھا ہے۔بنیادی طور پر یہ ناول ایک قادیانی لڑکی اور ایک سنی مسلمان کے گرد گھومتی ہے۔امامہ اور سالار کے گرد۔امامہ دین حق کو پا کر مسلمان تو بنتی ہے مگر اسے اپنے تمام قریبی رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے۔سالار اگرچیکہ ایک غیر مزہبی ،مغرور اکھڑ انا پرست انسان ہوتے ہوے امامہ جیسی تنہا بےبس لڑکی کی مدد کرتا ہے یہاں سالار کے کردار کی ایک جھلک نظر آتی ہے کہ وہ بدکردار ہوتے ہوئے بھی کچھ اخلاق رکھتا ہے۔ وہیں دوسری طرف امامہ سالار کو سخت ناپسند کرتی ہے۔لیکن حالات کے مدنظر اسے سالار جیسے شخص سے مدد لینی پڑتی ہے۔وہ اسلام کے لیے آخری حد تک سنجیدہ ہے۔اور اسکا ہر قدم فیصلہ کن ہے۔ عمیرہ احمد نے اس ناول میں ان دونوں کی عمر ظاہر نہی کی ہے البتہ ناول پڑھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ہی اٹھارہ انیس کے لگ بھگ ہونگے۔یہاں ان دونوں کرداروں کی پختہ سوچ کم عمر ی میں ہی ظاہر ہوتی ہے۔ ناول تھوڑا طویل ضرور ہے لیکن اگ...

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں