اشاعتیں

جولائی, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نام میں کیا رکھا ہے

نام میں کیا رکھا ہے  یہ قول جناب شیکسپیر  صاحب کا ہے کہ نام میں کیا رکھا ہے ۔گلاب کو جس نام سے بھی پکارو ،گلاب گلاب ہی رہے گا ۔لیکن ہمارے خیال میں شیکسپیر صاحب کچھ سادہ لوح تھے شاید ،ورنہ ایسی بات نا کرتے ۔کیونکہ نام ہی میں تو سب کچھ رکھا ہے ۔ہماری پہچان نام ہی سے ہو تی ہے ۔سوچنے کی بات ہے کہ نام نا ہو تو ہم ایک دوسرے کو پکاریں گے کیسے ،شیکسپیر صاحب کو اتنا نہیں پتا تھا ۔وہ گلاب ہی میں اٹک گے۶  لیکن  گلاب کے ساتھ کانٹے ،ڈالی ،پتہ ،تنا ،جڑ  وغیرہ بھی تو ہوتی ہے۔گلاب اپنی خوشبو سے پہچان لیا جایگا لیکن پتا،جڑ بیچارے کیا کرینگے ۔  وہ تو شیکسپیر ہی کو کوسینگے کہ نامعقول صرف گلاب کی بات کی ،ہم بھی تو تھے ،ہمیں بے نام و نشان کرے گا کیا ۔تو بس ثابت یہی کرنا تھا کہ نام کی اہمیت ہے ۔نام کی اہمیت نا ہو تی تو یہ محاورہ نا بنتا کہ ,"نام پہ آم بکتے ہیں » اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہے کہ برانڈ کی اہمیت ہو تی ہے آج کل جو برانڈ کانشس والا ٹرینڈ چل پڑا ہے تو اسی وجہ سے کہ برانڈ پہ آم ہمارا مطلب ہر چیز بکتی ہے ۔ چاہے وہ کپڑے ہوں ،جوتے ،پرس ،جیولری  ہو یا پھر مٹی ،دھول...