نام میں کیا رکھا ہے
نام میں کیا رکھا ہے
یہ قول جناب شیکسپیر صاحب کا ہے کہ نام میں کیا رکھا ہے ۔گلاب کو جس نام سے بھی پکارو ،گلاب گلاب ہی رہے گا ۔لیکن ہمارے خیال میں شیکسپیر صاحب کچھ سادہ لوح تھے شاید ،ورنہ ایسی بات نا کرتے ۔کیونکہ نام ہی میں تو سب کچھ رکھا ہے ۔ہماری پہچان نام ہی سے ہو تی ہے ۔سوچنے کی بات ہے کہ نام نا ہو تو ہم ایک دوسرے کو پکاریں گے کیسے ،شیکسپیر صاحب کو اتنا نہیں پتا تھا ۔وہ گلاب ہی میں اٹک گے۶ لیکن گلاب کے ساتھ کانٹے ،ڈالی ،پتہ ،تنا ،جڑ وغیرہ بھی تو ہوتی ہے۔گلاب اپنی خوشبو سے پہچان لیا جایگا لیکن پتا،جڑ بیچارے کیا کرینگے ۔ وہ تو شیکسپیر ہی کو کوسینگے کہ نامعقول صرف گلاب کی بات کی ،ہم بھی تو تھے ،ہمیں بے نام و نشان کرے گا کیا ۔تو بس ثابت یہی کرنا تھا کہ نام کی اہمیت ہے ۔نام کی اہمیت نا ہو تی تو یہ محاورہ نا بنتا کہ ,"نام پہ آم بکتے ہیں » اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہے کہ برانڈ کی اہمیت ہو تی ہے آج کل جو برانڈ کانشس والا ٹرینڈ چل پڑا ہے تو اسی وجہ سے کہ برانڈ پہ آم ہمارا مطلب ہر چیز بکتی ہے ۔ چاہے وہ کپڑے ہوں ،جوتے ،پرس ،جیولری ہو یا پھر مٹی ،دھول ،پتھر ،لکڑی ہو ،اس نے بک ہی جانا ہے ۔برانڈ یعنی نام کا یہ کمال ہوتا ہے کہ پیتل کو سونا کہکر بیچ دو بک جایگا ،ہاں یہ اور بات ہے کہ آپ کو اس کے لیے جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔دھوکہ دہی کے جرم میں ۔
ہمیں برانڈ وغیرہ سے زیادہ دلچسپی نہیں نا برانڈڈ چیزوں پر مرتے ہیں ۔ لیکن ہمارے شوہر ہیں وہ برانڈ پر جان چھڑکتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں مہنگا ایک بار روے ۶ اور سستا بار بار ۔اسی لیے بچوں کے لیے وہ ہمیشہ برانڈڈ چیز یں لیتے ہیں ۔چلو بچے بڑے ہو گے۶ تو برانڈڈ چیزوں کی تک بھی بنتی ہے لیکن جب بچے چھوٹے ہوں تو برانڈڈ لینے کا مطلب سراسر گھاٹےکا سودا ہو جاتا ہے لیکن ہمارے شوہر ہر چیز گھاٹے میں کرنے کے عادی شاید {یہ ہمارا خیال ہے ۔انکا متفق ہونا ضروری نہیں ]لیکن ہمارے شوہر شادی کو لیکر یہ بات کہ جاتے ہیں کہ گھاٹے کا سودا کر لیا شاید { یہ انکا خیال ہے ۔ہمارا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔} اپنے بیٹے کے لیے برانڈڈ جوتے لے آے۶ ۔بچہ ہی چار سے آٹھ سال کا ہو گیا ،لیکن جوتا جتنا تھا اتنا ہی رہا ،نا بڑھا نا گھٹا ،نا پھٹا { برانڈڈ جو تھا} اب ہم ٹہرے مڈل کلاس سوچ رکھنے والے ،کسی کو یونہی دے دینے کو دل مان ہی نہیں رہا تھا ۔شوہر صاحب نے تو کہ دیا تھا کہ کسی کو بھی دے دو ،مگر ہم تھے کہ اس برانڈڈ جوتے کو سنبھال سنبھا ل کر رکھ رہے تھے ۔برانڈڈ جو تھے۔ آخر شوہر صاحب کی ایک دن نظر پڑی ،ہم نے الماری کے نیچے چھپا یا تھا۔«اب کیا ان جوتوں کا اچار ڈالو گی » «جب وہ پہننے لایق نہیں ہیں تو رکھنے کا مطلب »
اب ہم انہیں کیا بتاتے کہ برانڈڈ چیزوں کو جس طرح خریدنے کے لیے دل چاہیے ہوتا ہے اسی طرح دینے کے لیے بھی دل ہی ہونا پڑتا ہے ۔
اسی طرح ایک بار یونہی دبی۶ کمپنی کی طرف سے چلے گے۶ اور وہاں سے لاے۶ بیٹے کے لیے ایک بہترین ٹریک سوٹ وہ بھی برانڈڈ ،جب لاے۶ تھے تو وہ اچھا خاصا ٹخنوں کے نیچے تک کا تھا ۔برانڈڈ تھا اس لیے اسے کچھ نہیں ہونا تھا ۔لیکن ہمارا بچہ تو برانڈڈ نہیں تھا ،وہ بڑھنے لگا ،وہ بڑھتے بڑھتے اتنا بڑھا کہ وہ ٹریک سوٹ اسکے گھٹنوں تک آ گیا ۔اب وہ پہنتا تو وہ ٹریک سوٹ نا لگ کر صرف ٹریک نیکر ہی لگنا تھا ۔اس لیے اسے پہنا نا تو نا ممکن تھا ۔ لیکن کسی کو دینے کے لیے پھر بھی دل نہیں کیا ۔ہمارا بس چلتاتو خود ہی پہن کر بیٹھ جاتے ،لیکن شوہر صاحب نے ہماری نیت جیسے بھانپ لی ۔« اب دے بھی دو ،تم خود تو پہننے سے رہیں ۔کسی غریب کے کام ہی آیگا ۔»ااس طرح ان دو مثالوں سے آپ سمجھ گے۶ ہونگے کہ برانڈڈچیزیں
مہنگی ضرور ہوتی ہیں لیکن پایدار بھی اتنی ہی ہوتی ہیں ۔چونکہ برانڈ کے ساتھ نام بھی جڑا ہوتا ہے۔
مہنگی ضرور ہوتی ہیں لیکن پایدار بھی اتنی ہی ہوتی ہیں ۔چونکہ برانڈ کے ساتھ نام بھی جڑا ہوتا ہے۔
آپ کو سمجھ آگیا ہو گا کہ برانڈ کیا ہوتا ہے ۔ نام کیا ہوتا ہے ۔ اسکی اہمیت کیا ہوتی ہے اس لیے ہماری آپ تمام سے التجا ہے کہ اگر آپ کو ہماری کو ی۶ تحریر اچھی لگے تو کاپی کر لیں کہ وہ آپکا پیدایشی حق ہے ۔لیکن ہمارے نام کے ساتھ ،یا جسکی بھی تحریر ہو ،اسکے نام کے ساتھ ،کاپی کر کہ منقول ،نا منقول لکھنے سے قلمکار اور وہ بھی اگر ہم جیسے ہوں تو جلتے توے پر جا کر بیٹھ جاتے ہیں یہ سوچکر کہ اتنے گھنٹے سوچ بچار کر کہ،دماغ کا دہی کر کہ جو لکھا تھا وہ کسی اور نے بڑے اطمینان سے تر نوالہ سمجھ کر ہڑپ کر لیا ۔غصہ آنے والی بات ہے ناں ،مگر یہاں پھر سے شیکسپیر کا نام اور قول مت لیجیے گا کہ نام میں کیا رکھا ہے ۔اگر شیکسپیر صاحب کا ڈرامہ« رومیو جولیٹ» والا کوی۶ اور اپنے نام سے چھاپ دیتا تو ہمیں یقین ہے کہ شیکسپیر بھی جلال میں آجاتا اور غصہ میں ہو سکتا تھا کہ مقابل کی آنکھیں نوچ لیتا کہ تو نے میرا لکھا ڈرامہ اپنے نام سے چھاپا تو کیسے چھاپا ۔ڈرامہ باز ، اور شاید پھر وہ کبھی نہیں کہتا کہ نام میں کیا رکھا ہے ۔
ختم شد
ختم شد
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں